خے کے ساتھ۔ یہ اسدی ہیں یعنی قبیلہ اسد بن خزیمہ کے ان کو رسول خدا ﷺ کا سوار کہتے تھے۔ جس طرح حضرت ابو قتادہ کو کہتے تھے۔ حضرت اخرم سن۶ھ میں نبی ﷺ کے زمانے میں شہید ہوگئے تھے جب کہ عبدالرحمن بن عییینہ بن حصن حذیفہ بن بدر فزاری رسول خدا ﷺ کے مواشی پر شیخون مارا۔ ان کی شہادت کا واقعہ حضرت سلمہ بنب اکوع نے ایک طویل حدیث میں نقل کیا ہے جو صحیحین میں منقول ہے۔ اخرم ان کا لقب ہے اور نام ان کا محرز بن نضلہ ہے عنقریب ان کا ذکر محزر کے نام میں پورے طور پر ہوگا۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے کیا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)