ہجیمی۔ ان کا شمار صحابہ میں یحیی بن یمان کی حدیث کے سبب سے ہے جو انھوں نے عبداللہ تیمی سے نقل کی ہے یہ ابن ماکولا کا قوال تھا ان کا نسب ان کے بیٹے عبداللہ بن اخرم کے بیان میں آئے گا۔
میں کہتا ہوں کہ میرے خیال میں یہ ہجیمی وہی اخرم ہیں جن کا بیان اس سے پہلے ہوچکا ہے کہ ان کا نام اور قبیلہ عملوم نہیں کیوں کہ راوی ان دونوں سے دونوں تذکروں میں عبداللہ ہیں اور عبداللہ سے یحیی اور میں نے ان دونوں کا تذکرہ علیحدہ علیحدہ صرف امیر ابو نصر ماکولا کے پیروی کر کے لکھا کیوں کہ انھوں نے اپنی کتاب میں ان کا تذکرہ اسی طرح یکے بعد دیگرے کیا ہے۔ بے شک انھوں نے دو شخص علیحدہ علیحدہ سجھے ہیں۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)