)
ابن شماخ بن یزید بن شداد بن ضحر بن مالک بن لابی بن ثعلب بن سد بن کنانہ بن حارث بن عوف بن وائل بن قیس بن عوف بن عبد مناۃ بن اوبن طانحہ عکلی۔ ہشام کلبی نے ان کا نسب اسی طرح بیانکیا ہے ور کہا ہے کہ حضرت علی بن ابی طالب جب اکثل کو دیکھتے تھے تو فرماتے تھے کہ جو شخص صبیح فصیح کو دیکھنا چاہے تو وہ اکثل کو دیکھے ابو عمر نے کہاہے کہ یہ اکثل جنگ حرمیں شریک تھے اور یہ مختار کے والد ابو عبید کے ہمرہا قس ناطف جانیکا ارادہ رکھتے تھے۔ فرخان شاہکو انھوںنے قید کیا اور اس کی گردن ماری۔ جنگ قادسیہ میں بھی شریک ہوئے جنگ قادسیہ میں انھوںنے بڑے بڑے کار نمایاں کیے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)