اوزاعی نے سلیمان بن حبیب سے روایت کی، انہوں نے ابو امامہ سے سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جلد ہی تم میں اور سلطنتِ روم میں بدھ وار کے دن چار مصالحتیں ہوں گی، ایک ایسے آدمی کے ہاتھ پر، جو ہر قل کے خاندان سے ہوگا۔ بنو عبد القیس کے ایک آدمی مستورد بن جیلان نے دریافت کیا، یا رسول اللہ! ان دنوں مسلمانوں کا امام (لیڈر) کون ہوگا۔ فرمایا، میری اولاد میں سے ایک شخص جو چالیس برس کا ہوگا۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۸)