حجازی۔عمروبن تمیم بن عویم نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے کہ میری بہن ملیکہ اوردوسرے قبیلہ کی ایک عورت جس کانام ام عفیف بنت مسروح تھاہمارے قبیلہ کے ایک شخص کے نکاح میں تھیں اس شخص کانام حمل بن مالک بن نابغہ تھااس کے بعدپوری حدیث ذکرکی جس میں یہ مضمون بھی تھا کہ علاء بن مسروح نے عرض کیاکہ یارسول اللہ کیاہم اس بچہ کی دیت بھی دیں جس نے نہ کچھ پیاہونہ بولاہونہ رویاہوکیاایسے بچہ کی دیت بھی آئے گی تورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نےکہاکہ تم توایسی مقفیٰ عبارت بولتے ہو جیسی زمانہ جاہلیت میں بولی جاتی تھی۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)