قیسی۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد بن کرآئےتھے ان سے عباد بن جمہورنے روایت کی ہے کہ یہ کہتےتھے میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں حاضرہوامیں نے سنا آپ فرمارہےتھے کہ جب لوگ دنیاکی طرف متوجہ ہوجائینگے تو ان کی آخرت خراب ہوجائیگی اور جب ہرشخس اپنی خواہش نفسانی کو پسندکرنے لگے گااوردین کو ترک کردے گاتواللہ تعالیٰ کا غضب سب پرعام ہوجائےگاپھرلوگ دعاکریں گے اوروہ مقبول نہ ہوگی۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)