صیفی بن عمروبن زید بن جہثم بن حارثہ بن خزرج بن عمروبن مالک بن اوس انصاری اوسی حارثی قبیلہ بنی حارثہ سے ہیں ان کا شمار اہل مدینہ میں ہے ان سے محمودبن لبیدنے روایت کی ہے یہ بھی منجملہ ان لوگوں کے تھےجن کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی تھی۱؎ الذین تولوواعینہم تفیض من الدمعاورعبدالمجیدبن ابی عبس بن جبرنے اپنے والدسے انھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے جب صدقہ کی ترغیب دی توہرشخص اپنی طاقت کے موافق صدقہ لایاعلبہ بن زید نے کہاکہ میرے پاس کچھ مال نہیں ہے جوصدقہ دوں یا اللہ میں اپنی آبروکاصدقہ کرتاہوں جو شخص تیری مخلوق میں سے اس کو چاہے لے لے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ بیشک اللہ نے تمھارا صدقہ قبول کرلیاان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
۱؎ترجمہ جولوگ روتے ہوئے لوٹ گئے کہ ان کے پاس راہ خرچ نہ تھا جس کولے کرجہادمیں جاتے۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)