ان کاشمار اہل مدینہ میں ہے ان سے صرف ایک حدیث مروی ہے ہمیں یحییٰ بن محمود نے اجازۃً اپنی سند کے ساتھ ابوبکربن ابی عاصم سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے محمد بن علی بن میمون نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے حضربن محمد نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے علی بن ثابت نے عبدالحمید بن جعفر سے انھوں نے اپنے والدسے انھوں نے علباء سلمی سےروایت کی ہے کہ وہ کہتے تھےمیں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم سے سناآپ فرماتےتھے قیامت نہ قائم ہوگی یہاں تک کہ غلاموں میں سے ایک شخص جس کانا م جہجاہ ہوگالوگوں پرحکومت کرے گا۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابوعمرنے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)