۔ان کی اسنادمیں نظرہے ہیثم نے ابی معشرسے انھوں نے یحییٰ بن عبدالملک بن علی بن ہبار بن اسود سے انھوں نے اپنے باپ سے انھوں نے اپنے داداسے روایت کی ہے وہ کہتےتھے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم ایک بارعلی بن ہبارکے گھرکی طرف گذرے تووہاں دف کی آواز سنی آپ نے پوچھالوگوں نے کہاعلی بن ہبارنے نکاح کیاہے آپ نے فرمایایہ نکاح ہے نہ کہ زنا۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے کہاہےکہ یہ وہم ہے اوراس حدیث علی بن ہبار کے ذکرکی کوئی اصل نہیں ہے اورکہاہے کہ اس حدیث کومحمد بن سلمہ حرانی اورمحمد بن عبیداللہ عذری نے عبداللہ بن ابی عبداللہ بن ہبار بن اسود سےانھوں نے اپنے باپ سے انھوں نے اپنےداداسے اسی طرح روایت کیاہے اوران دونوں نے علی کاذکرنہیں کیا۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)