بن ربیع بن عبدالعزی بن عبدشمس بن عبدمناف۔قریشی عبشمی۔ان علی کی والدہ زینب بنت رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم تھیں یہ بھائی تھے(رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسی)امامہ بنت ابی العاص کے جن کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے بحالت نمازگود میں اٹھالیاتھا انھوں نے قبیلہ بنی عامرہ میں دودھ پیاتھابعد اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کواپنی کفالت میں لےلیااوران کے باپ اس زمانہ میں مشرک تھے اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے جوشریک ہومیری اولادمیں تومجھ کواس پر اس سے زیادہ حق ہے (یعنی میری دختری اولاد پران کے والدین سے زیادہ مجھ کواختیارہے)اورجوکافرکسی مسلمان کاکسی چیز میں شریک ہوتو مسلمان اس سے زیادہ اس کاحقدارہےاورجب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں فتح مکہ کے دن داخل ہوئے توان علی کو پیچھےاپنی سواری پر بٹھالیاتھاانھوں نے سن بلوغ کوپہنچ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات ہی میں وفات پائی اس کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)