سلمی حضرت معاویہ کے بھائی تھے۔کثیر بن معاویہ بن حکم نے اپنے والدسے روایت کی ہے وہ کہتےتھے میرے بھائی علی بن حکم کاپیرٹوٹ گیاوہ اپنے گھوڑے پر سوار تھے پس وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں آئے آپ نے ان کے پیرپرہاتھ ماراپس وہ اچھاہوگیا۔یہ ابن مندہ اورابونعیم کا قول ہے اورابوعمرنےکہاہےکہ میں علی بن حکم برادرمعاویہ بن حکم کوسلمی خیال کرتاہوں یہ دادا تھے۔خدیج بن سدرہ بن علی سلمی کے جواہل قباء سے تھے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےمیں کہتاہوں کہ ابوعمربن علی بن حکم کوسدرہ کاوالد قراردیاہے مگرابن مندہ اورابونعیم نے علی بن حکم کو معاویہ کابھائی قراردیاہے اوران علی بن ابی علی کوجن کا ذکرآگے آئےگاسدرہ کاوالد قراردیاہے پس ان دونوں نے اس نام کے دوحصے قراردئےہیں اورابوعمرنے ایک ہی رکھاہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)