بن محرز بن عمروبن عبداللہ بن عمروبن عبدالعزی بن سحیم بن مرہ بن وول بن حنیفہ۔ان کی کنیت ابویحییٰ ہے۔یمامہ میں رہتےتھے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفدبن کرگئےتھےان سے ان کے بیٹے عبدالرحمن نے روایت کی ہے۔ہمیں ابوالفرج بن ابی الرجانے کتابتہً اپنی سند کوابوبکر بن ابی عاصم تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے ملازم بن عمروحنفی سے انھوں نے عبداللہ بن بدر سے انھوں نے عبدالرحمٰن بن علی بن شیبان سے انھوں نے اپنے والد علی بن شیبان سے جووفد میں سے ایک شخص تھے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتےتھےہم رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے اورہم نے آپ سے بیعت کی وہ کہتے تھے ہم نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نمازپڑھی توآپ نے گوشہ چشم سے ایک شخص کودیکھاکہ وہ رکوع سجود میں اپنی پیٹھ کو برابرنہ رکھتاتھاپس جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نمازپڑھ چکےتوآپ نے فرمایا کہ اے مسلمانوجوشخص اپنی پیٹھ رکوع سجودمیں برابرنہ رکھےاس کی نمازنہ ہوئی۔اس حدیث کو عبدالوارث بن سعید نے ابوعبدالدرشقری سے انھوں نے محمدبن جابر سے انھوں نے عبداللہ بن بدر سے انھوں نے عبدالرحمن بن علی سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیاہے اوریہ نہیں کہا کہ یہ روایت میں اپنے والد سے کرتاہوں۔ ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)