بن منذر بن قیس بن عمروبن عبداللہ بن عبدالعزی بن سحیم بن مرہ بن دول حنفی ان سے مسلم بن سلام نے روایت کی ہے وہ کہتےتھے ہمیں اسماعیل بن علی بن عبیدوغیرہ نےخبردی اوراپنی سندمحمد بن عیسیٰ ترمذی تک پہنچاکر خبردیتےتھے وہ کہتےتھے ہم سے احمد بن منیع اورنباء نےبیان کیاوہ دونوں کہتےتھے ہم سے ابومعاویہ نے عاصم احول سے انھوں نے عیسیٰ بن حطان سے انھوں نے مسلم بن سلام سے انھوں نے طلق بن علی سے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ ایک اعرابی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں آیااوراس نے عرض کیاکہ یارسول اللہ ہم میں سے کوئی شخص جنگل میں ہوتاہے اوراس کی ریح خارج ہوجاتی ہے(یعنی وضوٹوٹ جاتاہےاورپانی اس کے پاس کم ہوتاہے تورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جب تم میں سے کسی کی ریح خارج ہوجائے تواس کوچاہیے۱؎وضوکرے اورعورتوں کے ساتھ خلاف وضع فطرت ہم بستری نہ کیاکرو اللہ سچ بات سے شرم نہیں کرتا ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)