بن حارث بن رحضہ بن عامر بن رواحہ بن حجربن معیص بن عامر بن لوی عامری قریشی ان علی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہےاورجنگ یمامہ میں شہید ہوئے ہیں اورفتح(مکہ) کے بعداسلام لائےتھےابوعمرنے اس کو روایت کیاہے اورزبیر بن بکار نے بھی ان کاذکرکیاہےاور کہاہے علی بن عبیداللہ بن حارث بن رحضہ بن عامر بن رواحہ بن حجربن معیص بن عامر بن لوی جنگ یمامہ میں شہیدہوئے زبیرنے علی کارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملناذکرنہیں کیا حالانکہ اس میں شک نہیں کہ قریش کے جو لوگ یمامہ میں شہید ہوئے ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت حاصل ہوئی تھی واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)