کنیت ان کی ابواوفی۔اسلمی ہیں۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنی زکوۃ کامال بھیجاتھاتو آپ نے فرمایاتھاکہ یا اللہ ابواوفی کے خاندان پر رحمت نازل کر۔یہ علقمہ عبداللہ بن ابی اوفی کے والد تھے۔اصحاب بیعتہ الرضوان سے تھے۔ہمیں مسمار بن عمربن عویس وغیرہ نے اپنی سند کے ساتھ ابوعبداللہ محمد بن اسماعیل (بخاری)سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے حفص بن عمرنے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے شعبہ نے عمروسے انھوں نے عبداللہ بن ابی اوفی سے روایت کرکے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی کہ جب کوئی قوم اپناصدقہ آپ کے پاس (تقسیم کے لیے) لاتی توآپ دعافرماتے کہ یااللہ فلاں شخص کے خاندان پررحمت نازل کرچنانچہ میرے والد بھی اپنا صدقہ آپ کے پاس لے گئے توآپ نے فرمایا کہ اے اللہ ابواوفی کے خاندان پر رحمت نازل کر ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)