کنیت ان کی ابوسماک تھی۔ان کا تذکرہ ابن شاہین نے لکھاہےاورانھوں نے اپنی سندکے ساتھ بندار سے انھوں نے محمد بن عبداللہ انصاری سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے ایک دن میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے خدمت میں تھا کہ ایک شخص ایک آدمی کو کھینچتاہوا لایا الی آخرالحدیث ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اورکہاہے کہ یہ غلط ہے کیونکہ بندارسماک بن حرب سے اوروہ علقمہ بن وائل سے وہ اپنے والد بن حجرسے روایت کرتےہیں اوریہی صحیح ہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)