۔سلمی اوربعض لوگ ان کو ابوعلقمہ کہتےہیں ان کا شمار اہل مدینہ میں ہے ان سے ابن عباس نے روایت کی ہے عکرمہ نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے شراب نوشی کی سزامیں آخرآخر میں مارناشروع کیاتھاآپ جب غزوۂ تبوک میں تھے توبوقت شب آپ کے خیمہ کوعلقمہ بن اعورسلمی نے نشہ کی حالت میں آکے گھیرلیااورخیمہ کی کچھ رسیاں بھی انھوں نے کاٹ ڈالیں حضرت نے پوچھاکہ یہ کیابات ہےلوگوں نے عرض کیا کہ علقمہ نشہ کی حالت میں ہیں پس حضرت نے حکم دیاکہ کوئی شخص تم میں سے اٹھ کر ان کاہاتھ پکڑکران کو ان کے مقام پر جاکر پہنچاآئے۔ان کاتذکرہ ابن مندہ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)