۔احمد بن خلف دمشقی نے احمد بن ابی الحواری سے انھوں نے ابوسلیمان دارانی سےانھوں نےعلقمہ بن سوید بن علقمہ بن حارث سےانھوں نے اپنے والدسے انھوں نے ان کے داداعلقمہ بن حارث سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں اپنی قوم کے چھ آدمیوں کے ساتھ گیاتھا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورانھوں نے کہاہے کہ بہت سے راویوں نے احمد بن حواری سے یہ حدیث روایت کی ہے اورانھوں نے بجائے ان کے سوید بن حارث کانام لیاہے(خلاصہ یہ کہ ان علقمہ کے صحابی ہونے میں کلام ہے)وہ روایت اوپرگذرچکی ہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)