۔بعض لوگ ان کوعلقمہ بن حارث کہتے ہیں غفاری ہیں ہمیں یحییٰ بن محموداصفہانی نے اجازۃً اپنی سند کے ساتھ ابوبکریعنی احمد بن عمروسے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھےہم سے خلیفہ بن خیاط نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے فضل بن سلیمان نے محمد بن مطرف سے انھوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے علقمہ بن حویرث غفاری صحابی سے سنا وہ کہتے تھے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاآنکھوں کازنایہ ہے کہ نامحرم کی طرف نظرکی جائے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)