بن عبدالرحمٰن بن علقمہ ۔کنانی اوربعض لوگ ان کو کندی کہتے ہیں ۔مکہ میں رہتےتھے عثمان بن ابی سلیمان نے علقمہ بن نضلہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم اورابوبکروعمرکی وفات ہوگئی اورمکہ کی زمین اس وقت تک وقف سمجھی جاتی تھی جومحتاج ہوتاتھا وہاں رہتاتھااور جب اس کی احتیاج دفع ہوجاتی تھی کسی دوسرے کو اپنی جگہ ٹھہرادیتاتھا۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے اورابن مندہ نے کہاہے کہ ان کاتذکرہ صحابہ میں کیاگیاہے مگریہ تابعین میں ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)