لیثی۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوئےتھے جیساکہ واقدی نے ذکرکیاہےیہ ابوعمرکاکلام تھااورابن مندہ نے کہاہے کہ ان سے ان کے بیٹے عمرونے روایت کی ہے کہ یہ کہتےتھے میں غزوہ خندق میں شریک تھااوراس وفد میں تھاجورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیاتھا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔اورابونعیم نے کہاہے کہ بعض متاخرین یعنی ابن مندہ نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہےاورحاکم ابواحمد اورنیزاورلوگوں نے ان کوتابعین میں ذکرکیاہے ان کی وفات بعہد عبدالملک بن مروان مدینہ میں ہوئی۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)