بن عمروبن سلمہ بن منبہ بن ذہل بن عطیف بن عبداللہ بن ناجیہ بن مراد۔ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیاہےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں وفد بن کرآئےتھے اورپھریمن واپس گئےتھے فتح مصر میں شریک تھے اورحضرت معاویہ کے زمانہ میں عتبہ بن ابی سفیان نے ان کواسکندیہ کا حاکم مقررکیاتھا۔اس کو ابوعقیل معافری نے روایت کیاہے یہ ابن یونس کاقول ہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)