انصاری مازنی۔صحابی تھےان کا شمار اہل مدینہ میں ہےاور ابواحمد نے اپنی تاریخ میں کہا ہے کہ یہ صحابی اورعقبی بدری ہیں ابن مندہ نے ان کاذکرکیاہے اورابونعیم کہتےہیں کہ بعض متاخرین یعنی ابن مندہ نے اس کو ذکرکیاہے اوراس میں نظرہے اورابوعمرنے کہاعمارہ بن ابی حسن مازنی انصاری داداہیں عمروبن یحییٰ مازنی کے جوامام مالک کے شیخ تھے۔صحابی ہیں اوران کی روایت ہے اور ان کے باپ ابوحسن عقبی بدری تھے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)