بن ابی معیط اہان بن ابی عمرذکوان بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف قرشی اموی بھائی ہیں ولید بن عقبہ کے ان سے ان کے بیٹے مدرک نے روایت کی انھوں نے کہامیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیعت کرنے کےلئے حاضر ہوارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑکرفرمایاکہ بعض لوگوں کویہ خوشبو جو تیرے ہاتھ میں ہے مانع ہوتی ہے پس وہ چلے گئے اوراس کو دھوکرپھر آئے اوربیعت کی ۔عمارہ اوران کے دونوں بھائی ولید اورخالد مسلمہ فتح سے ہیں ان کا تذکرہ تینوں نے کیاہے مگرابوعمرنے ان کی کوئی حدیث نہیں بیان کی۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)