بن خالد بن عبیدبن امیہ بن عامر بن خطمہ انصاری ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے اورتحویل قبلہ کی حدیث ان سے روایت کی ہے اورابوعمر نے ان کا نسب اس طرح بیان کیاہے عمارہ بن اوس بن زیدبن ثعلبہ بن غنم بن مالک بن نجار انصاری۔مگراول زیادہ صحیح ہے اوریہ کوفی ہیں زیاد بن علافہ نے ان سے روایت کی ہے ۔ابوالفضل مخزومی فقیہ نے اپنی اسناد ابی یعلی موصلی تک پہنچاکر ہم کوخبردی وہ کہتےتھےہم سے یحییٰ بن عبدالحمید نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے قیس بن ربیع نے بیان کیاانھوں نے زیاد بن علاقہ سے انھوں نے عمارہ بن اوس سے روایت کی۔اورانھوں نے دونوں قبلوں کی طرف نمازپڑھی ہے انھوں نے کہامیں اپنے مقام میں تھاکہ میں نے سنا ایک منادی دروازہ پر نداکررہاہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ تبدیل کردیاپس میرے سامنے آیااور مردوں اور عورتوں اورلڑکوں نے بیت المقدس کی طرف بھی نماز پڑھی اور کعبہ کی طرف بھی۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)