بن زید بن لوذان بن عمروبن عبدبن عوف بن غنم بن مالک بن نجار انصاری خزرجی پھربنی نجار سے ۔بھائی ہیں عمروبن حزم کے اوران کی ماں خالدہ بنت انس بن سنان بن وہب بن لوذان ہیں۔ یہ سب لوگوں کے نزدیک ان سترلوگوں میں سے ہیں جنھوں نے لیلتہ العقبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اورمحرزبن نفلہ کے درمیان اخوت کرادی تھی۔یہ جنگ بدر میں شریک ہوئےمگران کے بھائی عمرونہیں شریک ہوئے اورنیزعمارہ احد اورخندق اورتمام جہادوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہےاورفتح مکہ میں بنی مالک بن نجار کاعلم ان کے ساتھ تھااورخالد بن ولید کے ساتھ مرتدین کے قتال میں شریک تھے جنگ یمامہ میں شہیدہوئے ابن لہیعہ نے یزیدبن محمد سے روایت کی انھوں نے زیادبن نعیم سے انھوں نے عمارہ بن حزم سے روایت کی وہ کہتےتھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاچار باتیں ہیں جوشخص ان پر عمل کرے گامسلمانوں میں سے ہوگااورجو شخص ایک بات بھی ان میں سے چھوڑدے گاتوتین باتیں اس کو نفع نہ کریں گی۔میں نے عمارہ سے پوچھاوہ چارباتیں کون سی ہیں انھوں نے کہانماز،زکوۃ،رمضان کے روزے اورحج ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)