انصاری۔بھائی ہیں خزیمہ بن ثابت کے ان کانسب ان کے بھائی کے ذکرمیں پہلے مذکورہو چکاان سے ان کے بھائی کے بیٹے عمارہ بن خزیمہ بن ثابت نے روایت کی ہے یونس نےزہری سے انھوں نے ابن خزیمہ سے انھوں نے اپنے چچاعمارہ سے جوصحابی تھے۔روایت کی ہے کہ خزیمہ بن ثابت نے خواب میں دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پرسجدہ کررہےہیں خزیمہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکریہ خواب بیان کیارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ گئےاور فرمایاکہ اپناخواب سچاکرو پس انھوں نے آپ کی پیشانی پر سجدہ کیااورابوالیمان نے شعبہ سے اس کو روایت کیاہے اورکہاہے کہ ان کے چچانے جو اصحاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں سے تھے اس کو اس طرح ان سے بیان کیاان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)