ثقفی۔قبیلہ بن جثم بن ثقیف سے ہیں کوفی ہیں ان سے ان کے بیٹے ابوبکراورابواسحاق سبیعی وغیرہمانے روایت کی ہے۔ابراہیم بن محمد وغیرہ نے اپنی اسنادابوعیسیٰ سلمی تک پہنچاکرہم کو خبر دی وہ کہتےتھے ہم سے احمد بن منیع نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے ہشیم نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے حصین نے بیان کیاوہ کہتےتھےجبکہ بشربن مروان نے خطبہ پڑھتے وقت دعامیں ہاتھ اٹھائے تو عمارہ کوفی کہتےہیں کہ میں نے کہااللہ تعالیٰ ان دونوں کوتاہ ہاتھوں کابراکرے بلاشبہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وک دیکھا کہ آپ خطبہ پڑھتےتھےاوریہ زیادتی نہ کرتےتھےکہ اس طرح کہتے۔اورہشیم نے سبابہ سے اشارہ کیاان کا تذکرہ تینوں نے کیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)