سبائی۔ان کا ذکرصحابہ میں کیاگیاہے اورکہاگیاہے کہ عمار سے ابوعبدالرحمن جبلی نے روایت کی ہے اوروہ اہل مصر سے ہیں مجھے بہت لوگوں نے اپنی اسنادابوعیسیٰ سلمی تک پہنچاکرروایت کی وہ کہتےتھےہم سے قتیبہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے لیث نے بیان کیاانھوں نے جلاح ابی کبیر سےانھوں نے ابوعبدالرحمن جیلی سے انھوں نے عمارہ بن شبیب سبائی سے روایت کی وہ کہتےتھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ جوشخص لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحیی ویمیت وہوعلی کل شئ قدیرمغرب کے بعددس مرتبہ پڑھے تواللہ تعالیٰ اس کے لیے نگہبان بھیج دیتاہے جو صبح تک شیطان سے اس کی حفاظت کرتے ہیں اور اس کے لیے دس نیکیاں لکھتاہے جوجنت میں لےجانے والی ہوں اوراس کے دس گناہ مہلک معاف کردیتاہے اوراس کودس مومن غلام آزادکرے کے برابرثواب ملتاہے۔ترمذی نے کہاہے کہ عمارہ بن شبیب کانبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سننا مجھ کومعلوم نہیں ہے۔سبائی سین مہملہ اورباء موحدہ کے ساتھ منسوب ہے سباکی طرف۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)