اوربعضوں نے کہاابن عبیداللہ خثعمی اوربعضوں نے کہاعماربن عبیدجن کا ذکرعمارکے بیان میں ہوچکالیکن عمارہ ہاکے ساتھ صحیح ترہے داؤد بن ابی ہند نے ان سے روایت کی وہ کہتےتھےمیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوسناآپ پانچ فتنوں کاذکرکرکے فرمانے لگے جان لو چار فتنے گذرچکے اور پانچواں فتنہ تم میں ہے اے اہل شام۔اوروہ عبدالرحمن بن محمد بن اشعث کی ہزیمت کے وقت ہوا۔اس کاتذکرہ تینوں نے لکھاہےاورابوعمرنے کہابعض لوگ کہتےہیں کہ ان کے اورداؤد کے درمیان میں شام کاایک شخص اورہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)