کندی۔ان کا شمارشامیوں میں ہے ان کی کنیت ابوعدی ہے ان سے عبدالرحمن بن عائذ وغیرہ نے روایت کی ہے ابواسحاق بن محمد نے اپنی اسناد محمد بن عیسیٰ تک پہنچاکرہم کوخبردی وہ کہتے تھےہم سے ابوالولید دمشقی نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے عفیربن معدان نے بیان کیاانھوں نے ابودوس یحصبی کوبیان کرتےسناانھوں نے ابن عائذ یحصبی سے انھوں نے عمارہ بن زعکرہ سے روایت کی وہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوسناآپ فرماتےتھے۔اے میرے غلام میراغلام وہ ہے جومجھ کویادکرے اوروہ اپنے مالک کے پاس ہو۔ان کا تذکرہ تینوں نے کیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)