بن زرارہ بن عمربن غنم بن علی بن حارث بن مرہ بن ظفرانصاری اوسی ظفری ۔کنیت ان کی ابونملہ تھی غزوہ بدرمیں شریک تھے۔ابن ابی داؤد نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیاہے مگراور لوگوں نے اس میں اختلاف کیاہے۔یہ اپنی کنیت سے مشہورہیں عنقریب کنیت کے باب میں ان کا ذکرکیاجائےگا۔ان کی حدیث یہ ہے کہ اہل کتاب جوکچھ تم سےبیان کریں اس کی تصدیق نہ کرو بعض لوگوں کابیان ہے کہ ان کانام عمارہ تھاچنانچہ ہم عمارہ کے نام میں انشاء اللہ تعالیٰ ان کا ذکرکریں گے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)