خثمی اوربعض لوگ ان کو عمارہ کہتےہیں ۔شمار ان کا اہل شام میں ہے ان سے داؤد بن ابی ہند نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہامیں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے سناآپ فرماتے تھے کہ اس امت میں پانچ فتنہ ہوں گےاس حدیث کو حبان ابن ہلال سے سلیمان ابن کثیرسے انھوں نے داؤد سے روایت کیاہے (عمارکانام چھوڑدیاہے)حالاں کہ یہ غلط ہے صحیح وہی ہے جوحماد بن سلمہ نے اورحجاج بن منہال نے داؤد سے روایت کیاہے اورانھوں نے عمارسے روایت کی ہےجو اہل شام میں سے ایک شخص اورقبیلہ خثم سے ایک بزرگ تھے ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)