قرظ موذن۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہےانس ے ابوامامہ بن سہل نے اور محمد اورحفص اورسعد نے جو خود ان کے بیٹےتھےروایت کی ہے۔عبدالرحمن بن سندنے عمربن حفص بن عماربن سعد سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداعماربن سعدسے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کی نماز پڑھنے اس راستہ سے بناتے تھے جوہشام کے گھرکی طرف سے گیاہےیہ ابن مندہ کاقول تھامگرابونعیم نے کہاہے کہ یہ عمارصحابی نہیں ہیں انھوں نے احادیث کی روایت اپنے والدسعدسے کی ہے اس کو بہت لوگوں نے ابن کا سب سے نقل کرکے بیان کیاہے اورابونعیم نے عبداللہ بن محمد بن عماربن سعدسے اورعمربن سعدکوان سبھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسے انھوں نے سعدقرظ سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مینھ برسنے کی حالت میں مغرب اورعشاکی نمازایک ساتھ پڑھ لیاکرتےتھے۱؎۔
۱؎ حنفیہ کے نزدیک یہ حدیث متروک العمل ہے ان کے نزدیک سواء مزدلفہ اورعرفات کے کسی دوسرے مقام اوروقت میں دو نمازوں کا ایک ساتھ پڑھنا جائز نہیں ہے دلائل ان کے کتب فقہ میں مذکورہیں۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)