بن عمارہ۔ان سے ان کے بیٹے مدرکے کے سواء کسی نے خلوت والی حدیث نہیں روایت کی جس میں یہ ذکرہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےان سے بیعت نہیں لی یہاں تک کہ انھوں نے اپنے ہاتھ نہ دھوڈالےان کاشمار اہل بصرہ میں ہے۔ان کاتذکرہ ابوعمر نے لکھاہے میں کہتاہوں ابوعمرو کواس میں وہم ہوگیاہے اس لیے کہ مدرک بیٹے ہیں عمارہ بن عقبہ بن ابی معیط کے۔نیز ان کا تذکرہ ابوعمرنے عمارہ بن عقبہ کے ذکرمیں لکھاہے مگرانھوں نے یہاں کوئی حدیث ان سے نہیں روایت کی اورنہ ان کے بیٹے مدرک کاذکرکیاتاکہ یہ معلوم ہوتاکہ یہ وہی ہیں یاکوئی اورحالاں کہ یہ دونوں ایک ہی ہیں اورابن مندہ اورابونعیم نے عمارہ بن عقبہ کے ذکرمیں جو حدیث ان کی لکھی ہے اس سے ظاہرہوتاہے کہ وہ یہی ہیں واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)