یہ عمارہ بن احمرمازنی ہیں۔محمد بن اسماعیل بخاری نے صحابہ میں ان کاذکرکیاہےقتیلہ بنت جمیع نے یزید بن حنفیہ سے انھون نےاپنے باپ سے روایت کی ہے انھوں نے کہامیں نے عمارہ بن احمرمازنی کوکہتے ہوئے سناکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لوگوں نے مجھ پرحملہ کیااوراونٹ ہانک لے گئے تقسیم کرنے سے پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہواآپ نے واپس کردیاان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)