بن عمروعامری۔ابوجندل کے بھائی ہیں اوربعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ ان کانام عتبہ ہے مگریہ صحیح نہیں عنبسہ اپنے والد کے ہمراہ اسلام لائے تھےاورشام میں شہیدہوئےتھے ان کی بیٹی فاختہ بھی ان کے ہمراہ شام میں تھیں جب یہ شہید ہوئے توفاختہ کو لوگ حضرت عمربن خطاب کے پاس لائےاورعبدالرحمن بن حارث بن ہشام بھی آئے ان کے والد بھی شام میں شہید ہوئےتھے حضرت عمرنے فرمایاکہ ان دونوں کاباہم نکاح کردو پس عبدالرحمن نے ان سے نکاح کیاعبدالرحمن کے لڑکے ابوبکروعمروعثمان و عکرمہ انھیں کے بطن سے ہیں۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)