ان کے نام کے آخر میں فے ہے۔ یہ بیٹے ہیں جشم بن عوذ اللہ بن تاج بن اراشہ بن عامر بن عبیل بن قسمیل بن فران بن علی بن عمرو بن الحاف بن قضاعہ کے۔ انصار کے حلیف تھے بدر میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ سریک تھے۔ یہ محمد بن اسحاق کا بیان ہے۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)