ابن ملہ یمامی۔ جنان کے بھائی ہیں۔ رسول خدا ﷺ کے پاس یہ اور ان کے بھائی حیان جوملہ کے میٹے تھے اور رفاعہ اور بعجہ جو زید کے بیٹے تھے یمامہ کے بارہ آدمیوں کے ہمراہ آئے تھے جب یہ لوٹ کے گئے تو انیف سے ان کی قوم نے پوچھا کہ تمہیں نبی ﷺ نے کیا حکم دیا ہے انھوںنے کہا کہ ہمیں اس بات کا حکم دیا ہے کہ ہم بکری کو بائیں پہلو پر گرائیں اور اس کو قبلہ رو کر کے ذبح کریں اور اس کا خون بہا دیں اور اس کو کھالیں پھر ہم اللہ تعالی کا شکر کریں۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)