انس کی تصغیر ہے۔ یہ انیس انصاری ہیں شامی ہیں ان سے شہر بن حوشب نے روایت کی ہے۔عباد بن راشد نے میمون بن سیاہ سے انھوں
نے شہر بن حوشب سے انھوں نے انیس انصاری سے رویت کی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا میں قیامت کے دن اس سے بہت زیادہ لوگوںکی شفاعت کروں گا جتنے پتھر اور مٹی زمیں پر ہیں۔ ان انیسہ سے سوا شہر کے اور کوئی مداوی نہیں ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو نعیم نے لکھا ہے اور ابو موسی نے ان کا تذکرہ ابن مندہ پر استدراک کر کے لکھا ہے اور کہا ہے کہ یہ میرے نزدیک انیس بیاضی ہیں۔ واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)