ابن ضحاک اسلمی۔ یہ وہی ہیں جن کو نبی ﷺ نے قبیلہ اسل کی عورتکے پاس بھیجا تھا کہ اگر وہ زنا کا اقرار کر لے تو اس کو سنگسار کر دیں۔
ہمیں ابو الفضل عبداللہ بن احمد نے اپنی سند سے ابودائود طیالسی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے ابن ابی ذیب نے اور زمعہ بن صالح نے زہری سے انھوں نے عبید اللہ بن عبداللہ ابن عتبہ سے انھوں نے زید بن خالد اور ابوہریرہ سے نقل کر کے بیان کیا کہ یہ دونوں کہتے تھے دو شخص رسول خدا ﷺ کے پاس جھگڑتے ہوئے آئے ان میں سے ایک نے کہا کہ حضرت کتاب اللہ کے موافق ہمارے درمیان میں فیصلہ کر دیجئے اور اس نے سب حال اپنا بیان کیا تو اس معاملہ میں رسول خدا ﷺ نے فرمایا کہ اے انیس اس شخص کی عورت کے پاس جائو اگر وہ زنا کا اقرار کر لے تو اسے سنگسار کر دیانا چنانچہ انیس اس کے پاس گئے اور اس سے پوچھا اس نے اقرار کر لیا لہذا انھوں نے اس کو سنگسار کر دیا۔ اس حدیث کو ابن مندہ اور ابو نعیم نے بھی ذکر کیا ہے۔ ابو عمر نے کہا ہے کہ اس حدیث کو انیس سے عمرو بن سلیم نے بھی روایت کیا ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ عمرو بن مسلم نے۔ انیس نے نبی ﷺ سے یہ حدیث بھی روایت کی ہے کہ آپ نے ابو ذر سے فرمایا کہ سخت اور تنگ کپڑا پہنا کرو۔ ان کا تذکرہ تینوں نے کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)