ابن معاذ بن انس بن قیس بن عبید بن زید بن عمویہ بن عمرو بن مالک بن نجار انصاری خزرجی بدری بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام انس ہے اور ان کے والد کو بعض لوگوں نے معاذ بن قیس کہا ہے۔ انکا تذکرہ صرف ابو نعیم نے لکھا ہے اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ عروہ بن زبیر نے ان انصار کے بیان میں جو بدر میں شریک تھے انیس بن معاذ بن قیس کا بھی نام لیا ہے اور ابوبکر نے ابن اسحاق سے شرکائے بدر میں قبیلہ بنی عمرو بن مالک بن نجار یعنی بنی حدیلہ سے انس بن معاذ بن انس بن قیس کا بھی نام لیا ہے۔ ان کا نسب یہی ہے جو ہم نے بیان کیا ان کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔ ابو نعیم نے ان کا تذکرہ لکھا ہے مگر ابوموسی نے ابن مندہ پر استدراک نہیں کا حالانکہ ان کی عادت اس قسم کے مقامات میں اتدراک کرنے کی ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)