رسول خدا ﷺ کے غلام ہیں۔ غلاموںکی اولاد سے تھے کنیت ان کی ابو مسروح ہے۔ اور بعض لوگ ابو مسرح کہتے ہیں۔ جب یہ بیٹھتے تھے تو نبی ﷺ سے اجازت لے کے بیٹھتے تھے (اس درجہ فرمانبردار تھے) آپ کے ساتھ جنگ بدر میں شریک ہوئے یہ عروہ اور زہری ور ابن اسحاق کا قول ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق کی خلافت میں انھوں نے وفات پائی۔ دائود بن حصین عکرمہ سے وہ حضرت ابن عباس سے راوی ہیں کہ یہ جنگ بدر میں شہید ہوئے۔ واقدی نے لکھا ہے کہ یہ ہمرے نزدیک صحیح نہیں انھوں نے کہا ہے ہ میں نے اہل علم کو دیکھا ہے کہ وہ اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ یہ جنگ احد میں بھی شریک ہوئے تھے اور جنگ احد کے بعد بھی بہت دنوں تک زندہ رہے اور نبی ﷺ کے بعد حضرت ابوبکر کی خلافت میں انھوںنے وفات پائی۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)