۔کنیت ان کی ابوہارون تھی۔عبدالملک بن ہارون بن عنترہ شیبانی نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روز ہم لوگوں سے پوچھاکہ تم لوگ شہید کس کو سمجھے ہو ہم لوگوں نے عرض کیاکہ جو شخص اللہ کی راہ میں قتل کیا جائے وہ شہید ہے آپ نے فرمایااب تومیری امت میں شہید بہت کم ہوں گے جو شخص اللہ کہ راہ میں ماراجائے وہ بھی شہید ہے اورجو پیٹ کی بیماری میں مرے وہ بھی شہیدہےاورجو شخص گرکر مرےوہ بھی شہید ہےاورجوعورت نفاس میں مرےوہ بھی شہید ہے اورجوشخص غرق ہوکر مرے وہ بھی شہید ہے اورجوشخص مرض سل میں مرے وہ بھی شہید ہےاورجو شخص جل کر مرجائےوہ بھی شہید ہے اورجو سفر میں مرجائے وہ بھی شہید ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)