ابن عتیک انصاری۔ بعض لوگ ان کو اوس کہتے ہیں۔ ہمیں ابو موسی محمد بن عمر اصفہانی نے کتابۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیںابو غالب کو شیدی نے خبر دی وہ کہتے تھے میں ابوبکر بن زید نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں سلیمان بن احمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیںابن لہیعہ نے ابو الاسود سے انھوں نے عروہ سے نقل کر کے خبر دی کہ جس پر مدائن کے دن جو لوگ انصار سے پھر بنی عبدالاشہل سے پھر بنی زعورا سے شہید ہوئے ان میں انیس بن عتیک بن عامر بھی ہیں۔ محمد بن اسحاق نے ان کا تذکرہ کیا ہے اور ان کا نام اوس بتایا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے۔
جسر مدائن کو بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں کی اور فارس کی کسی لڑائی کا نام ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے یہ وہ جسر ہے جس میں ابو عبید ثقفی والد مختار قتل کیا گیا ہے اس دن کو قیس ناطف بھی کہتے ہیں اور اس کو جرابی عبید بھی کہتے ہیں کیوں کہ وہ سردار لشکر تھے اور وہ بھی اس یں شہید ہوئے
تھے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)