ابن اوس انصاری اوسی۔ یہ بیٹیہیں اوس بن عتیک بن عمرو بن عبد الاعلم بن عام بن زعور ابن ہیشم بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس کے یہ زعور اعبد الاشہل کے بھائی ہیں ابن کلبی نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہے یہ انس مالک بن اوس ور عمیر بن اوس اور حارث بن اوس کے بھائی ہیں۔ جنگ احد میں شریک ہوئے تھے ور جنگ خندق میں شہادت پائی۔ موسی بن عقبہ نے ابن شہابس ے رویت کی ہے کہ خالد بن ولید نے (جب وہ کافر تھے) ان کو ایک تیر مارا تھا اسی سے یہ شہید ہوگئے۔ ور یہ جنگ بدر میں شریک نہیں ہوئے۔ مگر موسی بن عقبہ کے علوہ اور لوگوں نے بیان کیا ہے کہ ان کی شہادت جنگ احد میں ہوئی ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)