ابن حارث ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے۔ ان کی حدیث اشعث بن سحیم نے اپنے والد سے اور ان کے والد نے ان سے روایت کی ہے کہ انھوں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ یہ میرا بیٹا (یعنی حسین) سرزمیں عراق میں شہید ہوگا پس جو شخص ان کو پائے وہ ان کی مدد کرے۔ چنانچہ یہ انس بھی حسین رضی اللہ عنہ کے ستھ شہید ہوئے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ مگر ابو نعیم نے کہا ہے کہ بعض متاخرین یعنی ابن مندہ نے ان کو صحابہ میں شمار کیا ہے حالانکہ یہ تابعین میں سے ہیں۔ ابن مندہ کی ابو عمر نے اور ابو احمد عکسری نے بھی موافقت کی ے ان دونوں نے بھی کہا ہے کہ ان کا صحابی ہونا ثابت ہے۔ ابو احمد نے کہا ہے کہ بعض لوگوں کا بیان ہے کہ یہ انس ہزلہ کے بیٹِہیں۔ واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)