ابن معاذ بن انس بن قیس بن عبید بن زید بن معاویہ بن عمرو بن مالک بن نجار بن ثعلبہ بن عمرو بن خزرج انصاری خزرجی بخاری۔ بدر میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ تھے۔ ان کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ کہتے ہیں انس اور بعض لوگ کہتے ہیں انیس ابن اسحاق کہتے ہیں کہ ان کا نام انس ہے اور واقدی نے بھی کہا ہے کہ ان کا نام انس بن معاذ ہے اور ان کا نسب بھی ایسا ہی بیان کیا ہے جیسا م نے ذکر کیا اور انھوں نے کہا ہے کہ یہ جنگ بدر میں اور میں خندق میں شریک ہوئے اور حضرت عثمانکی خلافت میں وفات پائی۔ یہ کلام ابو عمر کا تھا اور ابن مندہ ور ابو نعیم نے اپنی سند سے زہری سے رویت کیا ہے کہ انھوں نے کہا انس بن معاذ بن انس قبیلہ بنی عمرو بن مالک بن نجار سے ہیں۔ ان کی کوئی اولاد نہں رہی بدر میں شریک ہوئے تھے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)