ابن قتادہ بن ربیعہ بن مطرف۔ یہ ان کا لقب ہے اور نام ان کا خالد بن حارث بن زید بن عبید بن زید مناہ بن مالک بن عوف ابن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس انصاری اوسی عبید بن زید بن مالک کی اولاد سے ہیں ان کا ذکر انیس بن قتادہ کے بیان میں بھی آئے گا۔ موسی بن عقبہ اور زہری نے کہا ہے کہ جنگ بدر میں قبیلہ انصار سے پھر بنی عبید بن زید سے انس بن قتادہ شریک ہوئے تھے ور ان کے علاوہ اور لوگوں
نے کہا ہے کہ ان ک نام انیس ابن قتادہ ہے۔ ابو عمر نے کہا ہے کہ جس شخص نے ان کا نام انس بتایا ہے وہ کچھ نہیں ہے ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے انس اور انیس دونوں کے بیان میںلکھا ہے اور ابو عمر نے صرف انیس کا تذکرہ لکھا ہے اور کہا ہے کہ بعض لوگوں نے ان کو انس بھی لکھا ہے اور سی کو یونس بن بکیر وغیرہ نے ابن اسحاق سے روایت کیا۔ واللہ اعلم
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)