ابن رافع بن امرء القیس بن زید بن عبدالاشہل۔ کنیت ان کی ابو الحیر نبی ﷺ کے حضور میں معبہ چند نوجوانان بنی عبدالاشہل کے آئے تھے نبی ﷺ ان کے پاس تشریف لائے اور ان کو اسلامکی ترغیب دی۔ انھیں لوگوں میں ایاس بن معاذ بھی تھے۔ یہ لوگ مکہ میں اپنی قوم کے لئق قریش سے حلف لینے آئے تھے۔ یہ بیان ابن اسحاق نے حصین بن عبدالرحمن بن عمرو بن سعد بن معاذ سے انھوں نے محمود بن لبید سے نقل کیا ہے عنقریب ان کا ذکر ایاس بن معاذ کے بیان میں آئے گا۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)